ٹھٹھہ کے قریب ماہی گیروں کی بستی میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق، 4 زخمی،جھونپڑی میں لالٹین گرنے سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پیر 8 فروری 2016 09:49

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء) کیٹی بندر کے قریب جزیرے میں ماہی گیروں کی جھونپڑی میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سے 10 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں ایک جزیرے پر رہائش پزیر ماہی گیر اپنی جھونپڑیوں میں سو رہے تھے کہ ایک جھونپڑی میں لالٹین گرنے سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے سے 4 افراد تو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 کو شدید زخمی حالت میں کشتی کے ذریعے کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اسی دوران راستے میں ہی 6 افراد دم توڑ گئے جب کہ 4 کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :