اسٹیج پر پھانسی کے پھندے کا منظر حقیقی موت کا پھندہ بن گیا ،اٹلی کا 27سالہ اداکار رافائیل شْوماخر علاقہ تْسکانی میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا

پیر 8 فروری 2016 09:48

روم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء)اٹلی کا ایک نوجوان اداکار اسٹیج پر پھانسی کے پھندے کو گلے میں ڈالنے کے ایک منظر کو پیش کرتے ہوئے خود اس کا شکار ہوگیا، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا تاہم زندگی وموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیق شروع کردی۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار نے اسٹیج پر منظر کے لیے پستول کی بجائے منظر کے آخری لمحوں پر رسی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اٹلی کا یہ27سالہ اداکار رافائیل شْوماخر علاقہ تْسکانی میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔

اس واقعے کے بعد تھیٹر کو دس روز کیلئے بند کردیا گیا،حادثے کے بعدنوجوان اداکار کو پِیسا کے یونیورسٹی ہسپتال میں لے جایا گیا تھا۔حادثے کے بعد سے کوما کی حالت میں پڑے ہوئے رافائیل شْوماخر کے دماغ کو جمعرات کے روز مردہ قرار دے دیا گیا۔