یورپ متحد ہو کر تارکین وطن کی اس مشکل گھڑی میں مدد کرے،جرمن وزیر خا رجہ

پیر 8 فروری 2016 09:32

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء) جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والڑ شٹائن نے کہا ہے کہ یورپ متحد ہو کر مصیبت کے مارے لاکھوں تارکین وطن کی اس مشکل گھڑی میں مدد کرے ۔ بصورت دیگر یونین کے اندر ازسرنو سرحدیں بن سکتی ہیں رکاوٹیں کھڑی ہو سکتی ہیں جس کے باعث متحدہ یورپ کا خواب ٹوٹ سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی سالانہ کانگریس کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جرمن وزیر خارجہ شٹائن مائر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے منصوبے کو دلیرانہ اقدامات کے ذریعے آگے لے جایا جائے اور دائیں بازو کو عوامی سطح پر مقبول سیاسی جماعتوں کی بھرپور مخالفت کی جائے ۔

یاد رہے کہ شٹائن مائر نے گزشتہ ہفتے دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حالیہ بحران پر عدم اتفاق کے باعث یورپی یونین کے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہے اور یونین کے اعتماد کی خواہش رکھنے والے لوگوں کو اسے قائم رکھنے کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس لاکھوں کی تعداد میں مہاجرین یورپ پہنچے جن میں صرف جرمنی آنے والے تارکین وطن کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :