جرمنی میں ہر چوتھا شہری مہاجرین کو بزور اسلحہ روکنے کا حامی

پیر 8 فروری 2016 09:32

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء)رائٹ ونگ پاپولسٹ پارٹی کی خاتون سربراہ فراوٴکے پَیٹری نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک متنازعہ بیان میں مطالبہ کیا تھا کہ جرمنی میں مزید مہاجرین کی آمد کو روکنے کے لیے ’ہنگامی حالات میں پولیس کو آتشیں اسلحہ بھی استعمال میں لانا چاہیے‘۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق YouGov نامی ادارے کی جانب سے کیے گئے اس سروے کے نتائج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ29 فیصد جرمن شہری بھی اس بات کے حق میں ہیں کہ نہتے مہاجرین کو جرمن سرحدوں پر بندوق کی نوک پر روک دیا جائے، 57 فیصد جرمن شہریوں نے مہاجرین کو آتشیں اسلحے کے ذریعے روکنے کی مخالفت کی جب کہ 14 فیصد لوگ اس بارے میں کوئی رائے نہیں رکھتے

متعلقہ عنوان :