عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں کمی، خلیجی ممالک میں ہل چل مچا دی

پیر 8 فروری 2016 09:27

کویت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی وجہ سے خلیجی ممالک میں ہل چل مچا دی ہے۔ خلیجی ممالک اب تیل کی آمدن میں واضح کمی کے بعد ملکی اخراجات کو پورا کر نے کیلئے دوسرے ذرائع استعمال کرنے کی کو شش میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق تیل کی دولت سے ما لا مال مملکت کویت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کی وجہ سے ملک میں موجود غیر ملکیوں پر لگے ہوئے مختلف ٹیکس میں مزید اضافہ کر دیا ہے جس کی منظوری کویتی پا رلیمنٹ دے گی جس کے بعد ٹیکس میں اضافہ نافذ العمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کویت میں بیوی بچے رکھنے والوں کو بیوی کے رہائشی پرمٹ کیلئے 200دینار(80,000 روپے پاکستانی)،ایک بچے کے رہا ئشی پر مٹ کیلئے150دینار(60,000 روپے پاکستانی )تقریباَ َ سالانہ ادا کرنا ہو نے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فیس میں100% سو فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کویت کے نا ئب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ محمد الخالد الصباح نے مذکورہ فیسوں اور ٹریفک چا لان کی مد میں فیسوں میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔ جس کو جلد ہی کویتی پا رلیمنٹ میں حتمی منظوری کیلئے پیش کر دیا جائے گا جس کے بعد مذ کورہ فیسیں نا فذ العمل ہو جائیں گی۔