سابق چیف جسٹس افتخار چودھری بلٹ پروف گاڑی واپس نہ کرنے کے فیصلے پر ڈٹ گئے، اعلی عدلیہ کے فیصلے کے بعد ہی گاڑی واپس کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع

پیر 8 فروری 2016 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء) سابق چیف جسٹس اور پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار چودھری حکومت کو بلٹ پروف گاڑی واپس نہ کرنے کے فیصلے پر ڈٹ گئے اعلی عدلیہ کے فیصلے کے بعد ہی گاڑی کے واپس کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی آئینی اور قانونی طور پر بھرپور دفاع کیا جائے گا ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے اپنے وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ بلٹ پروف گاڑی کی وپاسی نہ کرنے بارے مضبوط آئینی و قانونی دلائل سے دفاع کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ گاڑی واپس نہ کرنا پڑے پارٹی کے فوکل پرسن نے رابط کرنے پر بتایا کہ عدالت عالیہ میں کیس زیر سماعت ہے اور درخواست بھی دائر کر رکھی ہے اس سے جو فیصلہ آئے گا اس کے بعد ہی گاڑی کے حوالے سے فیصلہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :