کراچی: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار،ملزم دہشت گردی کے حملوں، بھتہ خوری اور ڈکیتی سمیت اغواء کی وارداتوں میں مطلوب تھا

اتوار 7 فروری 2016 10:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2016ء)کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم شمیر دہشت گردی کے واقعات ،بھتہ خوری، ڈکیتی میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک ملزم کو دھر لیا جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے محسود گروپ سے بتایا گیا ہے اور وہ دہشت گردی کے حملوں، بھتہ خوری اور اغواء کی وارداتوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شمیرنے اعتراف کیا ہے کہ ہم وارداتیں کرنے کے بعد ایران کے راستے دبئی فرار ہو جاتے تھے ۔دوسری جانب پولیس نے سہراب گوٹھ میں جرائم پیشہ عناصر کی تلاش کیلئے اپنا آپریشن جاری رکھا ہوا ہے ۔