برکینا فاسو :2آسٹریلوی باشندے اغوا،القاعدہ نے ذمہ داری قبول کرلی

اتوار 7 فروری 2016 10:42

برکینا فاسو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2016ء)مغربی افریقا کے ملک برکینا فاسو میں آسٹریلیا کے دو باشندوں کے اغوا کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

مالی کی سرحد کے قریب پندرہ جنوری کو آسٹریلوی ڈاکٹر کن ایلیٹ اور ان کی اہلیہ کو اغوا کیا گیا تھا۔دونوں میاں بیوی نے سرحدی گاؤں میں چالیس سال سے اسپتال کا انتظام سنبھال رکھا تھا۔القاعدہ سے منسلک تنظیم نے دونوں آسٹریلوی باشندوں کے اغوا کی ذمہ داری قبول کر لی۔ تنظیم نے آڈیو پیغام میں خاتون کو غیر مشروط طور پر چھوڑنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :