اوباما اور شی جن پنگ کا شمالی کوریا کیخلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق

اتوار 7 فروری 2016 10:42

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2016ء)امریکی صدر باراک اوباما اور چینی ہم منصب شی جن پنگ نے جوہری تجربے پر شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدربارک اوبامااورچینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں صدور نے شمالی کوریاکی جانب سیبیلسٹک میزائل تجربیکے منصوبے کو اشتعال انگیزقرار دیا۔انہوں نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ وہ حالیہ جوہری تجربے پر شمالی کوریاکیخلاف سخت اقدامات کرے۔دونوں رہنماوں نے شمالی کوریا کے خلاف سلامتی کونسل میں ایک موثر قرارداد لانے پر بھی زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :