بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ پاکستان کے دورے کے خواہاں

اتوار 7 فروری 2016 10:41

گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2016ء)بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ نے پاکستان کے دورے کی خواہش ظاہر کی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے وزیراعلیٰ آسام سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،تجارت سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ آسام نے پاکستان جلد آنے کی خواہش ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کو مسائل کے حل کیلئے بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھانا ہوگا

متعلقہ عنوان :