پی آئی اے کی ہڑتال ، پاکستان ریلوے کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دے دیا

ہفتہ 6 فروری 2016 09:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6فروری۔2016ء)پی آئی اے کی ہڑتال نے پاکستان ریلوے کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دے دیا ہے کیونکہ عوام کا رش اب ریلوے اسٹیشنوں کی جانب ہوگیا ہے ریلوے حکام نے اچانک رش بڑھ جانے کے باعث اضافی بوگیاں لگاکر ٹرینوں کو چلادیا ہے صرف جمعہ کے دن ریلوے کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے رواں ماہ کو آف سیزن کیا جاتا ہے اور اس آف سیزن میں کبھی بھی اتنی آمدنی ریلوے حکام کو نہیں مل سکی ہے ، ڈی سی اوریلوے کراچی ناصر نذیر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ عوام کے رش کو دیکھتے ہوئے اب نئے کاوٴنٹر کھول دیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو تکلیف نہ ہوسکے اس کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کو بھی بروقت روانہ کیا جارہا ہے اور اعلیٰ حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ اضافی ٹرینیں چلانے کے انتظامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کو بروقت اپنی منزل پر پہنچایا جاسکے انہوں نے کہا کہ مسافر بڑھ جانے کے بعد ریلوے ملازمین کی ڈیوٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :