جدہ سے پاکستان آنیوالی قصور کی رہائشی 38 سالہ خاتون کی دوران پرواز دماغ کی شریان پھٹ گئی ، کویت پہنچنے پر فوراً ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا،جانبر نہ ہو سکیں ،جسد خاکی شاہین ائیر لائنز پر پاکستان روانہ کردیا گیا

ہفتہ 6 فروری 2016 09:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6فروری۔2016ء) جدہ سے پاکستان آنے والی قصور کی رہائشی 38 سالہ خدیجہ محمد علی کی دوران پرواز دماغ کی شریان پھٹ گئی جسے کویت پہنچنے پر فوراً فردانیہ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خدیجہ محمدعلی اپنے والد اور بہن کے ساتھ جدہ سے پاکستان کویت ائیرویز پر سفر کررہی تھیں کہ راستے میں اس کے دماغ کی شریان پھٹ گئی اور جہاز کے اترتے ہی اسے ایمبولینس کے ذریعے مقامی ہسپتال فردانیہ روانہ کردیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی خدیجہ کے باپ اور بہن کو امیگریشن نہ ملنے کی صورت میں کویت ائیرپورٹ پر ہی رکنا پڑا۔

کویت میں پاکستانی سفارت خانہ کے عملے اور پاکستانی شہری دلاور حسین (جو کہ پاکستان میں میت بھیجنے کا اہتمام کرنا ہے) نے میت کو پاکستان پہنچانے کا انتظام کیا ۔ پی آئی ا ے کی ہڑتال کی وجہ سے خدیجہ کا جسد خاکی شاہین ائیر لائنز پر پاکستان روانہ کردیا گیا ۔ خدیجہ کا تعلق پاکستان کے شہر قصور سے ہے۔

متعلقہ عنوان :