مردم شماری کا عمل پر امن، محفوظ بنانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مسلح افواج کا تعاون ضروری ہے، وفاقی ادارہ شماریات مردم شماری کیلئے 3دنوں میں جامع منصوبہ پیش کریگا، جنوری سے جون تک محصولات کا ہدف پورا کیا جائے گا، ایف بی آر رضا کارانہ ٹیکس سکیم کو زیادہ سے زیادہ سود مند بنانے کیلئے آگاہی مہم چلائے گا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مختلف اجلاسوں سے خطاب
ہفتہ 6 فروری 2016 09:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔06 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2016ء کی مردم شماری کو پر امن، محفوظ بنانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مسلح افواج کا تعاون اور مدد ضروری ہے، مردم شماری میں شفافیت اور بہتر طرز عمل کو یقینی بنایا جائے ،وفاقی ادارہ شماریات متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے مردم شماری کیلئے ایک جامع منصوبہ بنا کر تین دنوں میں پیش کرے گا، جنوری سے جون 2016ء تک محصولات جمع کرنے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا، ایف بی آر رضا کارانہ ٹیکس سکیم کو زیادہ سے زیادہ سود مند بنانے کیلئے آگاہی مہم چلائے گا۔
جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ نے مختلف اجلاسوں کی صدارت کی ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک میں ’’معاشی شمولیت‘‘ کے حکومتی اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، پی پی اے ایف، وزیراعظم یوتھ لون سکیم، مائیکرو فنانس اور الیکٹرانک بینکنگ سروس کی وسعت دینے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے بنکوں کی سروس کو زیادہ سے زیادہ عوام بالخصوص متوسط طبقہ تک پھیلانے کیلئے حکومت کو شاں ہے، حکومتی منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے تا کہ ملک کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو بھی مالی سہولیات سے استفادہ کرایا جا سکے۔ اجلاس میں عالمی بنکوں کے صدر ڈاکٹر جم یونگ سم اور نیدر لینڈ کی کوئین کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام نے وزیر خزانہ کو مختلف منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت پر آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے آبادی اور مکانات کیلئے 2016 میں ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے اجلاس کی بھی صدارت کی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے چیف اسٹیشن عاصف باجوہ نے مردم شماری کے لئے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ 2010 کی مردم شماری میں شفافیت، پرامن اور محفوظ بنانے کیلئے مسلح فوج کا تعاون اور مدد ضروری ہے۔ انہوں نے ادارہ شماریات کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے ایک مکمل منصوبہ بنا کر 3دنوں میں پیش کریں، مردم شماری کے حوالے سے تمام سرگرمیوں شیڈول کے مطابق مکمل کرنے کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لائیں جائیں۔ وزیر خزانہ نے رواں مالی سال کی جنوری سے مارچ تک سہ ماہی کیلئے محصولات جمع کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ جنوری سے جون 2016ء تک محصولات ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔ اجلاس میں رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ تاجروں نے اس سکیم کو گرمجوشی سے قبول کیا ہے۔ ایف بی آر سکیم کو زیادہ سود مند بنانے کیلئے آگاہی مہم چلائے گا اور تاجروں ٹیکس کی ادائیگی کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے حوالے سے کوششوں کی تعریف کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 6 فروری 2016 کی مزید خبریں
-
ایبٹ آباد: گیسٹ ہاؤس میں دھماکا،خاتون جاں بحق،24افرادزخمی
-
وزیراعلیٰ کارات گئے بغیرپروٹوکول انجینئرنگ یونیورسٹی ون ونڈو ادائیگی مرکز کا اچانک دورہ،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ون ونڈو مرکز میں موجود اراضی مالکان سے معاوضے کی ادائیگی کے بارے میں دریافت کیا،اورنج ... مزید
-
وزیراعلیٰ نے پوتی نفیسہ کا معصومانہ مکالمہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کر دیا،دادا ابو آج ہم سکول کیوں نہیں گئے،پوتی نفیسہ،کشمیری بھائیو ں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں ،شہباز
-
ایم ڈی نندی پور پاور پلانٹ طارق بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، شاہد زیڈ خان نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات
-
اٹھارہ ہزاری، نابالغ بچی اور بچے کا نکاح، پولیس نے دونوں کے والد، نکاح خواں اور گواہوں کو گرفتار کر لیا ،ہار پہنے کم سن دلہا اور دلہن کو لوگ تھانے آ کر دیکھتے رہے
-
ملتان میں دھڑجڑی بچیاں چلڈرن ہسپتال میں انتقال کرگئیں
-
مسابقتی کمیشن کا نجی ایئرلائنز کی جانب سے حالیہ فضائی کرایوں میں نمایاں اضافے کا نوٹس،کارروائی کا آغاز کردیا
-
پی آئی اے کی ہڑتال ، پاکستان ریلوے کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دے دیا
-
بھارتی شہر جے پور میں سکول ٹیچر کی کمرہ جماعت میں8برس کی طالبہ سے جنسی زیادتی
-
نیو یارک :مین ہیہٹن میں ایک بڑی کرین کے گرنے سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے
-
روسی فورسز مشرقی یورپ کے دارالحکومت محض تین دن کے اندر فتح کرسکتی ہیں‘نیٹو اپنی فورسز میں کمی کے باعث اپنے ان مشرقی اراکین کا دفاع نہیں کر سکتا :امریکی تھینک ٹینک
-
ایرانی حجاج کو تمام تر سہولیات پیش کریں گے : سعودی وزیر خارجہ
-
اگلے تین سال میں پچاس ہزار غیر ملکی پناہ گزینوں کو آسٹریا سے ملک بدر کر دیا جائے گا،ویانا حکومت کا منصوبہ
-
برطانوی حکومت کا شام اور اس کے ہمسایہ ممالک کیلئے ایک ارب 74کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان
-
شمالی کوریا نے میزائل تجربے کی تیاری کے لئے راکٹ فیولنگ کا آغاز کر دیا
-
داعش دنیا بھر میں اپنا دائرہ وسیع کرنے کیلئے سیاسی بحرانوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے کوشاں ہے‘ امریکہ
-
کشمیر ی آزادی کا حق مانگ رہے ہیں ،اقوام متحدہ دنیا کو جواب دے قرار دادوں پر عمل کیو ں نہیں ہوا، نواز شریف ،مسئلہ کشمیر پاک بھارت قیادت کی بصیرت کاامتحان ہے، دونو ں مما لک کی عوام اپنی قیادت سے پوچھتی ... مزید
-
پا ک افغا ن خفیہ ادارے کے سر برا ہا ن کی ملا قات، چارسد ہ حملے میں افغانستان کی سر زمین استعما ل ہونے کے شواہد افغا ن سر برا ہ کے حوالے، دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس معلومات شیئر کرنے پر بھی اتفاق
-
وزیراعظم کا پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے سامنے سر نہ جھکانے کا اعلان، عوام نے ہمیں اداروں کو بہتر بنانے کا مینڈیٹ دیا ہے،قومی ایئرلائن کو ٹھیک کریں گے ہم اپنے ملک کا خیال نہیں کریں گے تو کون کرے ... مزید
-
پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے تیارہیں ،کوشش ہے پیرتک تمام معاملات حل کرلئے جائیں ،مفتاح اسماعیل
-
پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ واقعے میں پولیس یا رینجرز کا کوئی اہلکار ملوث پایا گیا تو اسے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،میجر جنرل بلال اکبر،احتجاجی ملازمین پر فائرنگ اور قتل میں ملوث افراد کا چشم ... مزید
-
اسلام آباد، پی آئی اے نجکاری پرسینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا ہنگامی اجلاس 9 فروری کو طلب، پی آئی اے ، نجکاری کمیشن اور وزارت خزانہ کے حکام کو بریفنگ دینے کی ہدایت، مسلم لیگ ن پی آئی اے کو بیچنا نہیں بلکہ ... مزید
-
افغان مفاہمتی عمل بارے 4ملکی رابطہ گروپ کاتیسرااجلاس آج اسلام آبادمیں ہو گا
-
نجکاری کے مقاصد سامنے آنا شروع ،پی آئی اے کی امریکہ میں ایک ارب ڈالر مالیت کی بلڈنگ کا انکشاف
-
مردم شماری کا عمل پر امن، محفوظ بنانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مسلح افواج کا تعاون ضروری ہے، وفاقی ادارہ شماریات مردم شماری کیلئے 3دنوں میں جامع منصوبہ پیش کریگا، جنوری سے جون تک محصولات ... مزید
-
وفاق نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 43ارب سولہ کروڑ چودہ لاکھ سے زائدکا فنڈ جاری
-
سعودی ایئر لائن سے جدہ میں پھنسے 463 عمرہ زائرین اسلام آباد پہنچ گئے، فلائٹ آپریشن بند ہونے سے جدہ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مسافروں کی گفتگو
-
ہم حکومت کی گورننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ،پارلیمنٹ میں تب جاوٴں گاجب وہاں فیصلے ہوں گے ،عمران خان،حکومت ایک طرف غریب عوام پرٹیکسوں کابوجھ ڈال رہی ہے دوسری جانب ایمنسٹی سکیم کے ذریعے امیروں کوفائدہ ... مزید
-
جدہ سے پاکستان آنیوالی قصور کی رہائشی 38 سالہ خاتون کی دوران پرواز دماغ کی شریان پھٹ گئی ، کویت پہنچنے پر فوراً ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا،جانبر نہ ہو سکیں ،جسد خاکی شاہین ائیر لائنز پر پاکستان ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.