پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے تیارہیں ،کوشش ہے پیرتک تمام معاملات حل کرلئے جائیں ،مفتاح اسماعیل

ہفتہ 6 فروری 2016 09:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6فروری۔2016ء)چیئرمین سرمایہ کاری بورڈمفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے تیارہیں ،کوشش ہے پیرتک تمام معاملات حل کرلئے جائیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کی لئے تیارہیں ،ہماری کوشش ہے کہ پیرتک تمام معاملات حل کرلئے جائیں امیدہے کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے کہ تمام ملازمین اپنے کام پرواپس آجائیں ۔نجی ائیرلائن کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا

متعلقہ عنوان :