بھارت:سیکورٹی کے نام پر معذور لڑکی سے انسانیت سوز سلوک، ،شاباش! معذور مسافروں کیساتھ امتیازی سلوک جاری رکھیں، معذور لڑکی کا طنزیہ ٹویئٹ

جمعہ 5 فروری 2016 09:46

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2016ء) انتہا پسند جنونی بھارت کا ایک اور مکروہ چہرہ سامنے آ گیا ، سیکورٹی کے نام پر معذور لڑکی کی جینز اتروا کر سکیننگ پر مجبور کیا۔

(جاری ہے)

ممبئی کے شیوا جی ائیر پورٹ پر سیکورٹی اہلکاروں نے ”حفاظت“ کے نام پر انتارا تیلنگ نامی معذور لڑکی کی جین اتروا کر سکیننگ پر مجبور کیا ، واقعے کے بعد انتارا نے اپنے ”ٹوئٹر“ اکاوٴنٹ پر طنزیہ پیغام میں کہا ہے کہ "شاباش! معذور مسافروں کیساتھ امتیازی سلوک جاری رکھیں"۔

دوسری جانب معذور خاتون پروفیسر انیتا گھئی کو ایئر انڈیا کی جانب سے ویل چیئر نہیں دی گئی جس پر انہیں خود کو زمین پر گھسیٹتے ہوئے ایئر پورٹ کوچ تک جانا پڑا ، خاتون نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ”سینٹرل انڈین سیکیورٹی فورس“ کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو جوابدہ نہیں ہیں ۔