شمالی کوریا کا میزائل مار گرایا جائیگا ، جنوبی کوریا کا انتباہ

جمعہ 5 فروری 2016 09:40

سئیول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2016ء) جنوبی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کیا تو اسے مار گرایا جائیگا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج شمالی کوریا کے میزائل اس کا ملبہ جو ہماری سرحدی حدود میں گرا مار گرانے کیلئے دفاعی تیاری کو مضبوط کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل مار گرانا جنوبی کوریا کا سیلف ڈیفنس حقوق کی مشق ہے جبکہ ہماری فوج مناسب اقدامات کرے گی