گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 5 فروری 2016 09:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2016ء)گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا2018ء کے عام انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں،اس لئے انہوں نے گورنر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں،وزیراعظم کو اپنے استعفے سے متعلق آگاہ کریں گے. اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے استعفی مسترد کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :