ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن سے افغان ہم منصب کی ملاقات ،سکیورٹی ،بارڈر مینجمنٹ سمیت اہم امور پر گفتگو

جمعہ 5 فروری 2016 09:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن ساحر شمشاد مرزا سے افغانستان کے ہم منصب افضل آمان نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات ، ملکی سکیورٹی ، بارڈرمینجمنٹ اور پیشہ وارنہ امور سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے ڈی جی ایم او افضل آمان نے جمعرات کے روز اپنے وفد کے ہمراہ آرمی ہیڈ کوار کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے پاکستانی ہم منصب ساحر شمشاد سے ملاقات کی ہے ، ترجمان کے مطابق یہ ملاقات آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے2015 کے دورہ کابل کے تناظر میں کی گئی ہے ،ملاقات میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان دطرفہ تعلقات ، بارڈر ،ملکی سکیورٹی ،بارڈرمینجمنٹ سمیت اہم امور زیر بحث آئے ہیں ۔