خیبر پی کے حکومت نے طلباء ‘ بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے کرایوں میں ساٹھ فیصد رعایت کی منظوری۱دیدی

جمعرات 4 فروری 2016 09:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2016ء) تحریک انصاف کی خیبر پی کے حکو مت نے کے پی کے میں طالب علموں ‘ بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مسافر بسوں کے کرایوں میں ساٹھ فیصد رعایت دینے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کے پی کے حکومت نے بین الضلاع روٹس پر نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔ کرایہ نامہ فی بس ‘ فلائنگ کوچ ‘ اے سی بس کیلئے جاری کیاگیا‘ جس میں خصوصی افراد ‘ بزرگ اور طلباء کو کرایے میں ساٹھ فیصد رعایت ہوگی۔