عزیر بلوچ کے انکشافات:پی پی کے اہم رہنما ؤں اور ارکان اسمبلی کی بیرون ملک فرار ..
تازہ ترین : 1

عزیر بلوچ کے انکشافات:پی پی کے اہم رہنما ؤں اور ارکان اسمبلی کی بیرون ملک فرار کی تیاریاں،متعدد ارکان کو خوف ہے کہ ایسی کوشش کی تو ائیر پورٹ سے گرفتار کیا جا سکتا ہے، ذرائع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2016ء ) کالعدم امن کمیٹی کے سربراہ و لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے انکشافات کے نتائج کے خوف سے پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں سمیت متعددارکان اسمبلی نے بیرون ملک فرار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں تاہم بعض ارکان کو خوف ہے کہ اگر انہوں نے بیرون ملک فرار کی کوشش کی تو انہیں ائیر پورٹ سے حراست میں لیا جائیگا،ذرائع نے بتایا کہ قانو ن نافذ کرنے والے اداروں نے عزیر بلوچ کی گرفتاری کے روز ہی لیاری میں چھاپہ مار کرایک رکن اسمبلی کا پاسپورٹ اپنے قبضے میں لے لیا تھا جبکہ ایک گھنٹے تک ان سے تفتیش بھی کی تھی جبکہ لیاری کے ایک اور رکن اسمبلی کو بھی اپنی گرفتاری کا خوف ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لیاری سے عزیر بلوچ کے حمایت یافتہ رکن اسمبلی سمیت متعدد رکن اسمبلی اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بیرون ملک فرار ہونے کے لیے پر تول رہے ہیں تاہم شبہ ہے اگر انہوں نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تو انہیں ایئر پورٹ سے حراست میں لیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 04/02/2016 - 08:57:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں