چیف الیکشن انٹرا پارٹی الیکشن نے چوہدری محمد سرور کوپارٹی الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا ،اب وہ پارٹی کے انٹراالیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے

جمعرات 4 فروری 2016 08:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2016ء)چیف الیکشن انٹرا پارٹی الیکشن نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کوپارٹی الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا ،اب وہ پارٹی کے انٹراالیکشن حصہ نہیں لے سکیں گے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق امیدوار برائے صوبائی صدر تحریک انصاف اورفیصل آباد کے صنعتکار شہزاد یونس شیخ نے چیف انٹرا پارٹی الیکشن کمشنر کو درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری محمد سرور پنجاب کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب جو کہ سرکاری عہدہ ہوتا ہے اور سرکاری عہدہ رکھنے والا عہدے سے فارغ ہونے کے بعد دو سال تک کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔ چیف الیکشن انٹرا پارٹی الیکشن نے شہزاد یونس شیخ کو موقف درست کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کو پارٹی الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ شہزاد یونس شیخ نے کہا کہ چوہدری محمد سرور میں قائدانہ صلاحیتوں کافقدان ہے اور وہ کارکنوں کو متحد کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی غلط پالیسیوں سے پارٹی کو ضمنی اوربلدیاتی ا لیکشن میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :