امریکی مسلمانوں کی ڈونلڈ ٹرمپ کو اسلام سمجھنے کی دعوت، ڈونلڈ ٹرمپ اسلام کے بارے میں اپنے منفی خیالات تبدیل کریں۔امریکی مسلمان

جمعرات 4 فروری 2016 08:42

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2016ء) امریکی مسلمانوں نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اسلام کو سمجھنے کی دعوت دیدی ہے۔ دی موین شہر کی سب سے پرانی جامع مسجد کے خطیب علامہ طہ الطویل نے ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی جامع مسجد کے دورے کی دعوت پیش کی ہے تاہم ابھی تک انہوں نے اس کا جواب نہیں دیا ہے۔ اس شہر میں دو ہزار کے قریب مسلمان آباد ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی بھی خواہش ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جامع مسجد آئیں، اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں ان سے تبادلہ خیال کریں تاکہ ان کے ذہن میں اسلام کے حوالے سے پیدا ہونے والے اشکالات کا اطمینان بخش جواب دیا جا سکے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ اسلام کو سمجھنے کی دعوت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب وہ امریکا سمیت دنیا بھر میں مسلمان مخالف جذبات کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔

دی موین شہر میں واقع مسلمانوں کی یہ مسجد 1930ء کے عشرے میں قائم کی گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اسے امریکا میں ”ام المساجد“ کا درجہ حاصل ہے۔ ماضی میں یہ مسجد مسلمان تارکین وطن اور مقامی مسلمانوں کی دینی رہ نمائی کا فریضہ انجام دیتی رہی ہے مگراب ایک قدم آگے بڑھ کراب مسلمانوں کے اعتدال پسندانہ نظریات کے دفاع اور دعوتی میدان میں بھی سرگرم ہے

متعلقہ عنوان :