زیکا وبا کو روکنے کے لئے پاکستان کو کام کر نا ہوگا ۔عالمی ادارہ صحت کا پاکستا ن پر زور

جمعرات 4 فروری 2016 08:36

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2016ء ) عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے ذیکا وائرس جیسی مہلک بیماری سے بچاؤ کے لئے گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا ہے ملک بھر میں کہ زیکا وائرس جیسی مہلک وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ھر ممکنہ اقدامات کرے میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز فزیشن کے ایک گروپ جس کی صدارت ڈاکٹر خالد محمد کر رہے تھے انہوں نے زیکا جیسی مہلک بیماری سے بچنے کے لئے خبردار کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا کہ پاکستان میں اس قسم کی اگرچہ کوئی بیماری نہیں لیکن اگر اس وبا کی پاکستان منتقلی ہو گئی تو اس کے اثرات تباہ کن ہو ں گے ڈاکٹر خالد کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں ڈینگی بخار کے تباہ کن اثرات کا تجر بہ کیا ہے زیکا وائرس زرد بخار کے وائرس کے لئے مچھرو ں کی جانب سے منتقل کیا جا تا ہے انہوں نے کہا کہ زیکا وائرس ایک سال قبل برازیل سے داخل ہوا اور ایک سال میں اس وائرس سے 4200 حاملہ عورتیں اس وائرس کی زد میں آئیں اور یہ اس خطر ے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس لاعلاج بیماری لڑنے کے لےئے اپنے لوگوں کو تیار کرنے کی ضرروت ہے یا د رہے کہ ایک بیماری کی ویکسین تیا ر کرنے میں کئی سال لگتے ہیں اس بیماری کی روک تھا م میں ہمیں تیز ی سے کا م کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :