بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ پر منگیتر کو جنیس حراساں کرنے کا الزام عائد

بدھ 3 فروری 2016 14:21

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3فروری۔2016ء)بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ پر منگیتر کو جنیس حراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ کیخلاف ان کی منگیتر اشپل بھوگل کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ اشپل بھوگل نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے منگیتر نے انہیں جنسی طور پر حراساں کیا ہے۔ اشپل بھوگل اور سردار سنگھ کی منگنی 2014 میں ہوئی تھی۔ پولیس نے شکایت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔