ٹی 20ورلڈ کپ : لارا نے بھارت کو فیورٹ قرار دیدیا ، بھارت کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا ،کھلاڑی پچز کو بہتر جانتے ہیں ، وہ اس وقت اس طرز کی کرکٹ میں دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف اچھا کھیل رہے ہیں، برائن لارا

بدھ 3 فروری 2016 14:26

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3فروری۔2016ء) ویسٹ انڈیز کے عظیم سابق بلے باز برائن لارا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بھارتی ٹیم کو فیورٹ جبکہ ویسٹ انڈیز کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔برائن لارا کا کہنا ہے کہ بھارت کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ہوم گراوٴنڈز کا فائدہ ہوگا۔میرے خیال میں ہندوستان ہوم کنڈیشنز میں جیت جائے گاسابق بلے باز نے کہا کہ بھارت کے کھلاڑی پچز کو بہتر جانتے ہیں اور وہ اس وقت اس طرز کی کرکٹ میں دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف اچھا کھیل رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ وہ بہترین ممکنہ ٹیم چنیں گے کیونکہ اگر انھوں نے ایسا کیا تو دوسری ٹیموں کے لیے پریشانی کا باعث ہوگا۔ویسٹ انڈیز نے ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں اکثر ان کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جنھوں نے 2012 میں میزبان سری لنکا کو فائنل میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت اس دفعہ بھی ڈیرن سیمی کریں گے جبکہ ٹیم میں کرس گیل، کیرون پولارڈ، ڈیرن براوو اور آندرے رسل جیسے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔لارا کا ماننا ہے کہ اگر انھوں نے مستقل مزاجی سے کھیلا تو وہ ورلڈ ٹی ٹوٴئنٹی کے حقیقی امید وار ہیں۔46 سالہ لارا کہتے ہیں کہ کرس گیل، ڈیرن براوو یا کیرون پولارڈ جب ایک ساتھ ہوتے ہیں تو پھر زبردست ہم آہنگی ہوتی ہے، میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ ساتھ جانا اور کامیاب ہونا چاہیں گے"لیکن ہم جانتے ہیں کہ کبھی کبھی ویسٹ انڈیز غیر مستقل مزاج ٹیم بن سکتی ہے، ابھی بھی ہمارے پاس بہترین کھلاڑی ہیں اور ہم پہلے ہی مرحلے میں بھی باہر ہو سکتے ہیں، آپ ویسٹ انڈیز کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے"۔

ویسٹ انڈیز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ 1 میں ہے جہاں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ایک کوالیفائر ٹیم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :