کراچی،عز یر جان بلوچ کی گرفتاری کے بعدحماد صد یقی کی بھی گرفتاری ظاہر کرنے کا فیصلہ

بدھ 3 فروری 2016 08:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3فروری۔2016ء)پیپلز پارٹی امن کمیٹی کے سربراہ عز یر جان بلوچ کی گرفتاری ظاہر کرنے کے بعداب حماد صد یقی کی بھی گرفتاری ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع نے بتا یا ہے کہ حماد صد یقی کو بھی عز یر بلوچ کی گرفتاری کے تین روز بعد د بئی میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ایک ما ہ بعد نو مبر2014ء میں ٹا ر گٹ کلنگ کے انچارج مہناج قا ضی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا انہیں ایف آ ئی اے اور قانون نا فذ کرنے والے اداروں نے اپریل2015ء میں ہی اسلام آ باد منتقل کیا تھاذرائع کے مطا بق حماد صد یقی اس وجہ سے اہمیت اختیار کر گئے ہیں کیونکہ عمران فاروق قتل کیس کے ملز محسن علی سید اور کا شف خان کا مران جب سری لنکا آ ئے تھے اور حماد صد یقی اور خالد شمیم کرا چی ایئر پورٹ انہیں لینے کیلئے گئے تھے حساس اداروں نے چاروں افرادمحسن علی سید،کاشف خان کامران،خالدشمیم اور حماد صد یقی کو حراست میں لیا تھا تاہم گورنر ہاؤس کی مدا خلت اور کو ششوں سے حماد صد یقی کو ر ہا ئی ملی جبکہ د یگر تینوں ملزمان اسلام آ باد منتقل کیے گئے تھے اس طرح مہناج قا ضی کرا چی اور جنو بی افریقہ کا سیٹ اپ چلا تے تھے انہوں نے200سے زا ئد وا ر داتوں میں حصہ لیا انہیں بھی د بئی سے گرفتار کرکے اسلام آ باد لایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :