بنگلہ دیش ، جنگی جرائم میں مزید دو افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

بدھ 3 فروری 2016 08:58

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3فروری۔2016ء) بنگلہ دیش کی عدالت نے 1971 کی جنگ میں قتل ، اغواء اور دیگر جرائم کے الزام میں مزید دو افراد کو سزائے موت سنا دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خصوصی عدالتی ٹریبونل کے تین ججوں نے عبیدالحق طاہر اور عطاء الرحمان نونی کو نسل کشی اور دیگر جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے دونوں افراد نے اپنے خلاف الزامات کو مسترد کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :