بھارت ، ریا ست کیرا لہ میں مسلما ن نو جوا ن کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا گیا ،مسلما ن نو جوا ن ایک سال پہلے ہوئے ایک جرم کا چشم دید گواہ تھا، پولیس، بھا رتی پولیس کی جا نب سے بے حسی کا مظا ہرہ ، درندگی میں ملوث افراد گرفتار نہ ہو سکے

بدھ 3 فروری 2016 08:57

کیرالا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3فروری۔2016ء) بھارت میں درندگی کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا بھارتی ریاست کیرالہ میں دن دیہاڑے ایک مسلمان نوجوان کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں درندہ صفت لوگوں نے دن دیہاڑے ڈنڈوں کے وار کر کے ایک مسلمان نوجوان کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

یہی نہیں نوجوان کو قتل کرتے وقت اس درد ناک واقعہ کی وڈیو بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کر دی۔

بھارتی پولیس کے مطابق قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت شبیر کے نام سے ہوئی ہے جو ایک سال پہلے ہوئے ایک جرم کا چشم دید گواہ تھا پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے اس وجہ سے شبیر نامی نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا ۔ دوسری طرف بھارتی میڈیا نے پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وڈیو کی مدد سے ملزمان کو آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے لیکن پولیس نے ابھی تک اس درندگی میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :