فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کا رام اللہ کا محاصرہ،فلسطینیوں کے د اخلے پر پابندی

بدھ 3 فروری 2016 08:56

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3فروری۔2016ء)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں کل سوموار کے روز فائرنگ کے واقعے میں تین فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد شہر کا محاصرہ کر لیا، شہر کے باہر سے آنے والے فلسطینیوں کے رام اللہ داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان نے تصدیق کی کہ فوج نے غرب اردن کے وسطی شہر جہاں فلسطینی اتھارٹی کا ہیڈ کواٹر بھی واقع ہے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

شہر کے باہر سے غیرمقامی افراد کے داخلے پر پابندی عاید کر دی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اطلاع ثانی تک غیرمتعلقہ شہریوں کے رام اللہ میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے کیا گیا ہے کیونکہ گذشتہ شام بیت ایل کالونی کیقریب ایک مشتبہ فلسطینی نے فائرنگ کر کے تین اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد فلسطین کے دوسرے شہروں کے رہنے والے باشندوں اور غیرملکی شہریوں کے رام اللہ داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔قبل ازیں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی اٹارنی جنرل کے دفتر میں کام کرنے والے ایک شخص نے بیت ایل کالونی کے قریب فائرنگ سے تین یہودی فوجی زخمی کر دیے تھے۔ فوجیوں کی جوابی کارروائی میں فلسطینی حملہ آور کو بھی قتل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :