امر یکہ ،صدارتی انتخابات میں ڈونلڈٹرمپ کوشکست ، ٹیکساس کے سینیٹر ٹیڈ کروز پہلے،ٹرمپ دوسرے اور مارکورو وبیو تیسرے نمبر پر رہے

بدھ 3 فروری 2016 08:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3فروری۔2016ء)”اسلام مخالفت کام آئی نہ پیسہ“امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ شکست سے دو چار ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار کے لیے آئیووا میں ووٹنگ کے ابتدائی نتائج کے مطابق ٹیکساس کے سینیٹر ٹیڈ کروز پہلے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیاں کا اپنے اپنے امیدوار طے کرنے کی مہم کا پیر سے رسمی طور پر آغاز آئیووا ریاست سے ہوا تھا،دوسرے نمبر پر ارب پتی کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ رہے جو ووٹنگ سے قبل فیورٹ قرار دیے جا رہے تھے لیکن ووٹنگ کے نتائج میں وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

تیسرے نمبر پر فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو ہیں۔ مارکو کو توقعات سے کہیں زیادہ ووٹ ملے ہیں۔دوسری جانب ڈیموکریٹک جماعت کے امیدوار کے لیے کی گئی ووٹنگ کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اس میں ہلیری کلنٹن کو برنی سینڈرس پر معمولی سبقت حاصل ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق ہلیری کلنٹن کو 9۔49 فی صد جبکہ سینڈرس کو 6۔49 فی صد ووٹ ملے ہیں۔ریپبلیکن کے امیدواروں میں ٹیڈ کروز کو 7۔27، ڈونلڈ ٹرمپ کو 4۔24 جبکہ مارکو روبیو کو 23 فی صد ووٹ ملے ہیں۔