پاک فوج ملک سے دہشتگردی قلع قمع کر کے امن کی بحالی کو یقینی بنائے گی،آرمی چیف ، آپریشن ضرب عضب عوام کی حمایت سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے، پاک فوج ملک کی حفاظت کے ساتھ تعلیم کے فروغ کیلئے بھی عملی میدان میں کوشاں ہے ،کوئٹہ میں نسٹ کا کیمپس بنایا جائے گا، ریکوڈک اور گودار پورٹ کو صحیح طریقے سے آپر یشنل کردیا جائے تو ہمارا ملک دوسرے ممالک کو قرض دے رہا ہو گا ،سی پیک کے حوالے سے 632کلو میٹر شاہراہ ایف ڈبلیواو نے تعمیر کر دی ہے اس سال کے اختتام پر 870کلومیٹر شاہر اہ مکمل ہو جائے گی، پاکستان میں دہشتگردوں کو بیر ونی امداد اور اندورنی سہولیات ملتی ہیں اس کے باوجود فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیے، ہم امن کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، ”خوشحال و ترقی یافتہ بلوچستان “کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب

بدھ 3 فروری 2016 08:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3فروری۔2016ء )پاک فو ج کے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پاک فوج ملک سے دہشتگردی قلع قمع کر کے امن کی بحالی کو یقینی بنائے گی آپریشن ضرب عضب عوام کی حمایت سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے پاک فوج ملک کی حفاظت کے ساتھ ساتھ تعلیم کے فروغ کے لئے بھی عملی میدان میں کوشاں ہے کوئٹہ میں نسٹ کا کیمپس بنایا جائے گا ریکوڈک اور گودار پورٹ کو صحیح طریقے سے آپر یشنل کردیا جائے تو ہمارا ملک دوسرے ممالک کو قرض دے رہا ہو گا سی پیک کے حوالے سے 632کلو میٹر شاہراہ ایف ڈبلیواو نے تعمیر کر دی ہے اس سال کے اختتام پر 870کلومیٹر شاہر اہ مکمل ہو جائے گی بلوچستان کے 18ہزار نوجوانو ں نے آرمڈفورسز میں ملازمت اختیار کی ہے پاکستان میں دہشتگردوں کو بیر ونی امداد اور اندورنی سہولیات ملتی ہیں اس کے باوجود فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیے جس میں فورسز کے204لوگ شہید ہو ئے ہیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جو جذبات ہمارے وہی عوام کے ہیں اس لئے ہم امن کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کے ہمارا مستقبل روشن ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے منگل کو یونیورسٹی آف بلوچستان اور سماجی تنظیم ڈیووٹ بلوچستان کے زیر اہتمام ”خوشحال و ترقی یافتہ بلوچستان “کے عنوان سے منعقدہ 2روزہ سیمینار کے اختتامی سیشن سے بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کر نے والو ں کے ساتھ اسی طرح نمٹا جائے گا جن لوگو ں نے قربانیا ں دی ہیں ہم انہیں سلو ٹ کر تے ہیں ان کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ شہیدوں کا خون رائیگا ں نہیں جائے گا یہ جملہ میں نے بھی شہداء کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں کہا تھا کیونکہ یہ جملہ کہنا بہت آسان ہے کیونکہ جب آپ متاثرہ خاندان سے ملتے ہیں اور اس کے جذبات سنتے ہیں تو پھر محسوس ہو تا ہے کہ یہ کتنا مشکل کام ہے اس لئے دہشتگردی کو ختم کر کے ہیں چین سے بیٹھیں گے یہ میرے نہیں بلکہ پوری قوم کے احساسات اور جذبات ہیں انہو ں نے کہا کہ میری جذباتی وابستگی بلوچستان سے ہے کیونکہ میں پیدا کوئٹہ میں ہوا میری پہلی تعینا تی خضدار میں ہوئی تھی