سابق ٹیسٹ کرکٹر اسرار علی طویل علالت کے بعد 90سال کی عمر میں انتقال کرگئے

منگل 2 فروری 2016 08:18

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2فروری۔2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اسرار علی طویل علالت کے بعد 90سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین آج اوکاڑہ میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر اسرار علی نے 1953ء میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے چھ ٹیسٹ میچوں میں شرکت کی وہ طویل عرصے سے علیل تھے پیر کی شب خالق حقیقی سے جا ملے ان کی عمر 90برس تھی اسرار علی کی نماز جنازہ آج اوکاڑہ میں ان کے نواحی علاقے میں ادا کی جائے گی اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :