لاہور،پنجاب حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدانٹرسٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5سے8فیصدکمی کااعلان ،خیبر پختونخوا میں بھی مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

منگل 2 فروری 2016 08:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2فروری۔2016ء)پنجاب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدانٹرسٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5سے8فیصدکمی کااعلان کردیا۔عملدرآمدنہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کاکہناہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدپنجاب میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5سے8فیصدکمی کی گئی ہے جوٹرانسپورٹرکرایوں میں کمی کے فیصلے پرعملدرآمدنہیں کریگااس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ادھرڈیزل کی قیمتیں کم کر کے75.79(76روپے) مقرر کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا نے بھی یکم فروری 2016سے صوبے کے مختلف روٹس پر ڈیزل سے چلنے والی مسافر گاڑیوں کیلئے نئے کرائے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں فلائنگ کوچز/منی بسوں کے لئے 0.91پیسے،اے سی بسوں کے لئے 1.11روپے،عام بسوں کیلئے 0.76روپے اور لگژری بسوں کیلئے 0.86روپے فی کلو میٹر فی مسافر کی شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور،کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسوں کا کرایہ59روپے،اے سی بسوں کاکرایہ72روپے،عام بسوں کا49روپے اور لگژری بسوں کا کرایہ56روپے ہوگا۔اسی طرح پشاور، بنوں کیلئے فلائنگ کوچز177روپ،اے سی بسوں کا216روپے،عام بسوں کا148روپے اورلگژری بسیں158روپے کرایہ وصول کریں گی جبکہ پشاور ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز306روپے،اے سی بسیں373روپے،عام بسیں255روپے،لگژری بسیں289روپے،ہریپور کیلئے فلائنگ کوچز142روپے،اے سی بسیں173روپے،عام بسیں119روپے اور لگژری بسیں134روپے،پشاور، ایبٹ آباد کیلے فلائنگ کوچز176روپے،اے سی بسیں214روپے،عام بسیں 147روپے اور لگژری بسیں166روپے،پشاور مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز197روپے،اے سی بسیں241روپے،عام بسیں165روپے اور لگژری بسیں187روپے،پشاور مردان کے لئے فلائنگ کوچز53روپے،اے سی بسیں 64روپے،عام بسیں44روپے اور لگژری بسیں50روپے،پشاور مالاکنڈکیلئے فلائنگ کوچز107روپے،اے سی بسیں131روپے،عام بسیں90روپے اور لگژری بسیں102روپے،پشاور تیمر گرہ کیلئے فلائنگ کوچز161روپے،اے سی بسیں 196روپے،عام بسیں135روپے اور لگژری بسیں 152روپے،پشاور مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز157روپے،اے سی بسیں191روپے، عام بسیں131روپے اور لگژری بسیں148روپے،پشاور دیر کیلئے فلائنگ کوچز228روپے،اے سی بسیں278روپے،عام بسیں190روپے اور لگژری بسیں215روپے اور پشاور سے چترال کیلئے فلائنگ کوچز455روپے،اے سی بسیں555روپے،عام بسیں380روپے اور لگژری بسیں430روپے کرایہ وصول کریں گی۔

مزید برآں دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء،نابینا،معذور اور60برس سے ز ائد عمرکے مسافروں سے اصل کرائے میں پچاس فیصدکی موجودہ رعایت برقرار رہے گی جبکہ ا ئیر کنڈیشنر گاڑیوں میں ائیر کنڈیشنڈ سسٹم خراب ہونیکی صورت میں ڈیلیکس سٹیج گاڑیوں کاکرایہ وصول کیاجائے گا۔اس امر کااعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور کے جاری کردہ ایک ا علامیے میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :