لاہور، وزیراعظم نوازشریف ملک کے 1320 میگاواٹ کے پہلے ساہیوال کول پاور پلانٹ منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے،منصوبہ 2017ء کے آخر تک بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا

منگل 2 فروری 2016 08:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف ملک کے 1320 میگاواٹ کے پہلے ساہیوال کول پاور پلانٹ منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ یہ منصوبہ 2017ء کے آخر تک بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا۔ یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے اور یہ بجلی کی پیداوار کے انتہائی جدید آلات سے مزین ہو گا۔

(جاری ہے)

دسمبر 2017ء میں یہ پاور پلانٹ آزمائشی بنیادوں پر تجارتی آپر یشن کا آغاز کر دے گا۔

اس پلانٹ میں سالانہ 40 لاکھ ٹن کوئلہ خرچ ہو گا۔ بجلی کی پیداوار کیلئے کوئلے کی بڑی ضرورت پوری کرنے کیلئے پورٹ قاسم پر نیا کنویئر بلٹ نصب کیا جا رہا ہے۔ پلانٹ کی جگہ پر کوئلہ ریلوے لنک کے ذریعے پہنچایاجائے گا۔ یہ منصوبہ جب مکمل ہوگا تو ملک میں توانائی کی قلت میں کمی آئے گی اور یہ پاکستان اور چین کی دوستی کی ایک علامت ہو گا۔