حکومت کو اب ایک سوبلین ڈالر سے زائد منجمد اثاثوں تک رسائی حاصل ہے ، ایران

منگل 2 فروری 2016 08:35

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2فروری۔2016ء) ایران نے کہا ہے کہ حکومت جوہری معائدے کے نفاذ کے بعد سے اب ایک سو بلین ڈالر سے زائد منجمد اثاثوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان محمد باقر نے ایک ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سو بلین ڈالر سے زائد کے منجمد اثاثے اب مکمل طور پر ریلیز کئے جا چکے ہیں اور ہم یہ استعمال کر سکتے ہیں ترجمان نے بتایا کہ ریلیز کی جانے والے والے اکثر اثاثے سی بی آئی اور نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ سے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :