بھارت: ساحل سمندر پر پکنگ کے دوران نہاتے ہوئے 13 طلباء ڈوب کر ہلاک،ہلاک ہونے والوں میں دس لڑکیاں اور تین لڑکے شامل ہیں،دس سے بارہ طلباء ابھی تک لاپتہ

منگل 2 فروری 2016 08:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2فروری۔2016ء)بھارت کے ساحلی ضلع رائے گند میں کالج کے 13 طلباء بحیرہ عرب میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے جہاں 130 طلبا و طالبات کا ایک گروپ پکنک منانے گیا ہوا تھا۔ دس سے بارہ طلباء ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دس لڑکیاں اور تین لڑکے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی تک حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔ غوطہ خور اور بھارتی نیوی کے اہلکار ہیلی کاپٹر اور سپیڈ بوٹ کی مدد سے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ کالج انتظامیہ کے مطابق فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کے 130 طلباء پکنک منانے کے لیے ساحلی شہر رائے گند گئے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :