بھارتی وزیراعظم کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ، 4700روپے نقد رقم کے مالک ہیں، ذاتی گاڑی بھی نہیں ہے ،، بھارتی وزیراعظم ہاؤس

منگل 2 فروری 2016 08:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2فروری۔2016ء) بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان کے پاس صرف 4700 روپے نقد رقم کی صورت میں موجود ہیں جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں ان کا کوئی بینک اکاوٴنٹ ہی نہیں ہے۔بھارتی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی حالیہ تفصیلات کے مطابق نریندرا مودی کے پاس نقد رقم کی صورت میں صرف 4700 روپے ہیں جبکہ ان کے پاس کوئی گاڑی بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سب سے طاقتور سمجھے جانے والے وزیراعظم نریندرا مودی کے صرف ریاست گجرات میں بینک اکاوٴنٹس ہیں تاہم دارالحکومت نئی دہلی کے بینکوں میں ان کا سرے سے کوئی کھاتہ ہی موجود نہیں ہے۔ نریندرا مودی کے ذمہ بینک کا واجب الادا کوئی قرض بھی نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے پاس کوئی زرعی زمین اور کسی قسم کی کمرشل پراپرٹی بھی نہیں ہے۔ مودی کے پاس 45 گرام وزن کی چار سونے کی انگوٹھیاں ہیں جن کی مالیت ایک لاکھ انیس ہزار بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :