کراچی ، پشاور سمیت مختلف شہروں میں آرمی چیف کے حق میں ریلیاں ،جنرل راحیل شریف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

پیر 1 فروری 2016 10:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2016ء)کراچی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں،ریلیوں کے شرکاء نے آرمی چیف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کراچی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جنرل راحیل شریف کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں آرمی چیف کے حق میں نعرے لگائے گئے اور ریلی میں شریک لوگوں نے مطالبہ کیا کہ آرمی چیف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ واپس لیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب شروع کیا ہے اور جب تک آپریشن ختم نہیں ہوگا انکو رہنا چاہئے۔ریلی میں شریک لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ کا آغاز کیا ہے اور سپہ سالار جنگ کو درمیان میں چھوڑ کر نہیں جاتا