جے یو آئی کا توہین رسالت قانون بارے مولانا شیرانی کے انٹرویو سے لاتعلقی کا اعلان

پیر 1 فروری 2016 10:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2016ء) جے یو آئی نے توہین رسالت کے قانون کے بارے میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کی جانب سے غیر ملکی خبررساں ادارے کو دیئے جانے والے انٹرویو سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ توہین رسالت کے قانون کے بارے میں جماعت کی رائے سے مولانا شیرانی کے خیالات کا کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی کے حوالے سے مولانا شیرانی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے یہ جماعت کی پالیسی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :