لاہور، ایم پی اےغیاث الدین کے بیٹے نے سوتیلی ماں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پیر 1 فروری 2016 10:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2016ء) مسلم لیگ ن کےایم پی اےغیاث الدین کے بیٹے نے سوتیلی ماں کو اکیلا پاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حلقہ 133شکرگڑھ سے منتخب ہونے والے ایم پی اے غیاث الدین کی چوتھی بیوی نویرا انور نے تھانہ سبزا زار میں درخواست دی ہے کہ وہ حسن ٹاؤن سبزازارکی رہائشی ہے اوراس کا شوہر ایم پی اے غیاث الدین ہارٹ اٹیک کے باعث علیل ہے ۔

نویرا انور کے مطابق ایم پی اے غیاث الدین پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل ہونے کے باعث وہ گھرپراکیلی رہ رہی ہے۔اس کا سوتیلا بیٹاغلام محی الدین ہمسائیوں کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور اس کے نو سالہ بھائی شہروز انور پر اسلحہ تان کر زبردستی اس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نےغلام محی الدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :