شام ، یکے بعد دیگرے تین دھماکے ، 47 افراد جاں بحق ، 115سے زائد زخمی

پیر 1 فروری 2016 09:56

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2016ء)شام کے دارالحکومت دمشق میں نواسیِ رسول حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کے نزدیک یکے بعد دیگرے تینبم دھماکوں میں 47 افراد جاں بحق جبکہ 115سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ ایک بم کار میں نصب تھا اور حملہ آور نے اس کو دھماکے سے اڑا دیا ہے اس کے ساتھ ہی علاقہ دو دیگر دھماکوں سے بھی لرز اٹھا۔واضح رہے کہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار پر زائرین کا ہر وقت رش لگا رہتا ہے۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :