پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ، وزراء اور حکام کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری تیار ،عوام پر کروڑوں کا بوجھ پڑے گا،خادم اعلیٰ پنجاب ملک میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے وزیراعلیٰ بن جائیں گے،رپورٹ

اتوار 31 جنوری 2016 11:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ، وزراء اور حکام کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ،عوام پر کروڑوں کا بوجھ پڑے گا خادم اعلیٰ پنجاب ملک میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے وزیراعلیٰ بن جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے عوام کروڑوں روپیکا اضافی بوجھ ڈالنے کی سمری تیار کرلی گئی سمری کی منظوری کے بعد صوبائی خزانے پرماہانہ 45 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا اس سمری میں وزیراعلیٰ‘ وزراء اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جو اس وقت 39 ہزار ماہانہ تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں خادم اعلیٰ کی تنخواہ ایک لاکھ 15 ہزار اور مراعات بھی ہوں گی اس سمری کی منظوری کے بعد شہباز شریف سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ اس سمری کی منظوری کے بعد سپیکر ایک لاکھ 86 ہزار ڈپٹی سپیکر ایک لاکھ 61 ہزار ماہانہ وصول کریں گے۔ پارلیمانی سیکرٹریز کی ماہانہ تنخواہ دولاکھ 62 ہزار 380 مشیران اور معاون خصوصی دو لاکھ 6 ہزار 746 روپے ماہانہ تنخواہ لیں گے۔ اضافی بوجھ کو برداشت کرنے کیلئے نئی حکمت عملی بھی مرتب کرلی گئی ہے اور عوام کیلئے ایک ارب 2 کروڑ 12 لاکھ 77 ہزار 400 روپے کا سالانہ ٹیکہ تیار کریا گیا ہے۔