سندھ میں نماز جمعہ کے ا یک ہی خطبے کے حوا لے سے تمام مسالک کی رضا مندی سے ضابطہ اخلاق بنایا جا رہا ہے،عبد القیوم سومرو ،اب مسجد و منبر سے کسی کو واجب القتل قرار دینے کا فتویٰ جا ری نہیں کیا جا سکے گا، آئندہ دنوں میں بل اسمبلی میں پیش کردیں گے،مشیر برائے مذہبی امور

اتوار 31 جنوری 2016 11:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبد القیوم سومرو نے کہا ہے کہ سندھ کی مساجد میں جمعے کی نماز میں ا یک ہی خطبے کے حوا لے سے تمام مسالک کی رضا مندی سے ضابطہ اخلاق بنایا جا رہا ہے اب مسجد و منبر سے کسی کو واجب القتل قرار دینے کا فتویٰ جا ری نہیں کیا جا سکے گا اس حوالے سے آئندہ دنوں میں بل اسمبلی میں پیش کردیں گے سکھر پریس کلب کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اٹھا ئے جانے وا لے اقدامات کو دیگر صوبوں نے بھی سراہا ہے اور ہمیں دعوت دے رہے ہیں کہ ہم ان کے یہاں بھی اس طرح کے اقدامات کریں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہو ریت کے قیام کے لیے پیپلزپا رٹی کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں اور یہ پیپلزپارٹی ہی ہے جس نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے کچھ لو گ کہتے ہیں سندھ نے دہشت گردی کی جنگ میں کچھ نہیں کیا ہے تو میں بتا نا چا ہتا ہوں کہ سندھ نے ہی دہشت گر دی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے جمہوریت کے لیے آواز بلند کی ہے اور قربانیاں دی ہیں

متعلقہ عنوان :