پیر پگارا نے جماعت اسلامی کو گرینڈ الائنس میں شمولیت کی دعوت دیدی، جماعت اسلامی کی کرپشن کے خلاف مہم کی حمایت بھی کردی،سراج الحق سے ملاقات

اتوار 31 جنوری 2016 11:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء)حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے جماعت اسلامی کو گرینڈ الائنس میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ جماعت اسلامی کی کرپشن کے خلاف مہم کی حمایت بھی کردی ہے ۔حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کنگری ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیر پگارا نے کہا حکومت نے امن و امان کی ذمہ داری فورسز کے گلے میں ڈال دی اور کام بھی کرنے نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا عزیر بلوچ کی گرفتاری سے بہت سے لوگ پریشان ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف مہم شروع کررہے ہیں، مختلف مکاتب فکر کے افراد نے کرپشن کے خلاف مہم میں حصہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پیر پگارا نے امیر جماعت اسلامی کو سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف گرینڈ الائنس میں شمولیت کی دعوت دی اور جماعت اسلامی کی کرپشن کے خلاف مہم میں حمایت کا یقین دلایا۔