عوامی مسائل کے حل کا دعویٰ کرنیوالے وزیراعظم سبزیوں کے بھاؤ سے لاعلم نکلے،پانچ روپے کلو آلو کے بیان نے عوامی حلقوں میں کھلبلی مچا دی،جس وزیراعظم کو سبزی کے بھاؤ کاعلم نہیں وہ غریب کے مسائل سے کہاں واقف ہوگا، عوام، وزیراعظم کا مارکیٹ میں آلو 5روپے فروخت ہونے کا دعویٰ مشیروں کی غلط معلومات کا شاخسانہ نکلا

اتوار 31 جنوری 2016 11:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء) عوامی مسائل کے حل کا دعویٰ کرنے والے وزیراعظم پاکستان سبزیوں کے بھاؤ سے لاعلم نکلے۔ نواز شریف کے پانچ روپے کلو آلو کے بیان نے عوامی حلقوں میں کھلبلی مچا دی، عوام کا کہنا ہے جس وزیراعظم کو سبزی کے بھاؤ کاعلم نہیں وہ غریب کے مسائل سے کہاں واقف ہوگا۔ ہفتہ کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ان کے دورمیں الو 80 روپے سے پانچ روپے کلو ہوگئے ہیں۔

اس بیان پر میڈیا پر مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ وزیراعظم کو سبزیوں کے بھاؤ ہی معلوم نہیں تو انہیں ایک عریب آدمی کے گھر کے اخراجات کا کہاں علم ہوگا وہ عوامی مسائل کے حل کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن دوسری جانب وہ مسائل سے آگاہ ہی نہیں ہیں وزیراعظم پہلے سبزیوں کے بھاؤ معلوم کریں اور دیکھیں کہ دس سے بارہ ہزار کمانے والا عام آدمی کتنی مشکلات کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد کے شہری زیاد خان نے کہا کہ وزیراعظم نے کبھی خریداری خود کی ہو تو انہیں معلوم ہوکہ سبزیوں کا بھاؤ کیاہے انہیں پکا پکایا ملتا ہے انہیں کیا معلوم کہ عام اشیاء کے استعمال کی چیزوں کی کیا قیمت ہے ایک اور شخص فہیم نے اپنی گفتگو میں کہاکہ وزیراعظم عوامی مسائل کے حل کے بڑے دعوے کرتے ہین لیکن آج ان کے بیان سے پتہ چل گیاہے کہ وہ مسائل سے کتنے واقف ہیں ایک شہری نفیس احمد نے کہا کہ وزیراعظم کو الو کے بھاؤ کا علم نہیں تو انہیں یہ بھی نہیں معلوم ہوگا کہ آج چینی ‘ آٹے‘ دالوں اور گھی کی کیا قیمت ہے اور ایک دس سے پندرہ ہزار ماہانہ کمانے والے کتنی مشکل سے اپنی زندگی گزارتا ہے وہ مسائل سے واقف ہی نہیں ہیں تو مسائل کیسے حل کریں گے ان کے پاس بیان سے مسائل کے حل کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کا مارکیٹ میں آلو 5روپے فروخت ہونے کا دعویٰ مشیروں کی غلط معلومات کا شاخسانہ نکلا ،جبکہ آلو کی قیمت ملک کی کسی بھی مارکیٹ میں 5روپے فی کلو نہیں ہے ۔ ہفتہ کے روز وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا فی حد تک کم ہوئی ہے اور ماضی میں آلو80روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا لیکن اب 5روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جس سے اندازا لگایا جا سکتاہے کہ مہنگائی میں کتنی کمی ہوئی ہے ،اس کے برعکس ملک کے کسی بھی شہر میں آلو 5روپے کلو فروخت نہیں ہو رہا ،ملک کے بیشتر شہروں میں آلو کی قیمت 20سے30روپے ہے جبکہ اسلام آباد اور کشمیر میں آلو کی فی کلو قیمت 40سے50روپے فی کلو ہے ۔

متعلقہ عنوان :