ایران لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کررہا ، حسن نصراللہ ، سعودی عرب مسجد میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں ، یہ دہشتگردوں کا بزدلانہ فعل ہے ، خطاب

اتوار 31 جنوری 2016 11:07

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء) لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ ایران لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کررہا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قوم سے اپنے خطاب میں حسن نصراللہ نے کہا کہ ایران کے لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے کوئی شوائد نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران نہ تو لبنانی صدارتی ایشو میں دلچسپی لے رہا ہے اور نہ ہی وہ ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے انہوں نے لبنان کے ریاستی اداروں میں حزب اللہ کے زیادہ دلچسپی لینے بارے رپورٹوں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طائف معاہدے کی پابندی ہوگی انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں کے ساتھ ہمارا تعلق اعتماد ، دیانتداری اور باہمی احترام پر مبنی ہے دریں اثناء حسن نصراللہ نے سعودی عرب میں مسجد میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشتگردوں کا بزدلانہ فعل ہے انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں

متعلقہ عنوان :