ناسا کی خلائی گاڑی نے سیلفی بنا کر زمین پر بھیج دی

اتوار 31 جنوری 2016 11:07

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء ) زمین پر انسان اور خلا میں مشین کو سیلفی کی لت لگ گئی ، ناسا کی خلائی گاڑی کیوریوسٹی نے سیلفی بنا کر زمین پر بھیجی ہے۔ امریکا کے خلائی ادارے ناسا کی جانب سے مریخ پر بھیجی گئی۔

(جاری ہے)

روبوٹ گاڑی کیوریوسٹی نے اپنی تصویر بھیجی ہے جو انیس جنوری کو لی گئی۔ خلائی مشین مریخ پر تجزیے کے لیے ریت کے نمونے جمع کرنے میں مصروف ہے۔ کیوریوسٹی کو ڈیٹا جمع کرنے ااکے لیے چھ اگست دو ہزار بارہ کو سرخ سیارے پر بھیجا گیا تھا تصویر انیس جنوری کو لی گئی ، روبوٹ گاڑی کیوریوسٹی مریخ پر تجزیئے کیلئے ریت کے نمونے جمع کرنے میں مصروف ہے۔