افغان جنگ کی غلطی دوبارہ نہیں دوہرائینگے ، کینیڈین وزیر دفاع

اتوار 31 جنوری 2016 11:05

اوٹاوہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء) کینیڈین وزیر دفاع جارجیت سجن نے کہا ہے کہ وہ افغان جنگ کی غلطی دوبارہ نہیں دوہرائینگے اور یہی وجہ ہے کہ کابینہ عراق مشن کے نئے مرحلے پر غور کیلئے وقت لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا فوری طور پر اپنے اتحادیوں کی تمام ضروریات پر پورا نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ ہم نے افغان مشن کے حوالے سے بہت جلدی کی تھی جس کانتیجہ ملک میں بدعنوانی اور عدم استحکام کو فروغ دینے کی صورت میں ملا انہوں نے کہا کہ ہماری کابینہ عراق مشن کو جاری رکھنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے اور اس بارے میں حتمی فیصلے کیلئے ابھی وقت لگے گا

متعلقہ عنوان :