مشرق وسطیٰ مسئلے کا دوریاستی حل، پیرس کی آخری کوشش بھی رائیگاں جانے کی صورت میں آزادی فلسطینی ریاست کا وجود تسلیم کرلیں گے‘ فرانس

اتوار 31 جنوری 2016 11:05

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء) فرانس نے کہا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ ایشو کے دو ریاستی حل کی پیرس کی آخری کوشش بھی رائیگاں گئی تو ملک فلسطینی ریاست کا وجود تسلیم کرلے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ لاؤرنٹ فیبیوس نے غیر ملکی سفارتکاروں کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ ایشو کے دو ریاستی حل کو بکھرنے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر ہماری ذمہ داری ہے کہ امن کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیرس آئندہ چند ہفتوں میں فریقین اور ان کے اہم عالمی اتحادیوں کو اس ایشو پر یکجا کرنے کیلئے عالمی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مشرق وسطیٰ مسئلے کے حل کیلئے ہماری یہ آخری کوشش بھی ناکام گئی تو ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کا وجود تسلیم کرنا ہوگا اور یہی فرانس کرے گا۔

متعلقہ عنوان :