سات فروری، برطانیہ میں’کھلی مساجد کا دن قرار

اتوار 31 جنوری 2016 11:02

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء)برطانیہ میں سات فروری اتوار کے روز مسلمانوں کی زیادہ تر مساجد پورا دن کھلی رہیں گی۔ یہ اقدام ‘کھلی مساجد کا دن‘ کہلانے والی مہم کا حصہ ہو گا اور ایسا دوسری مرتبہ ہو گا کہ برٹش مسلم کونسل کی طرف سے یہ دن منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس دن مسجدوں کو کھلا رکھنے کا اہتمام یورپی یونین کے رکن اس ملک میں، جہاں ایک مذہبی اقلیت ہونے کے باوجود مسلمانوں کی تعداد کئی ملین بنتی ہے، برطانوی مسلمانوں کی ملکی تنظیم برٹش مسلم کونسل کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :